News

News
<>

کیا ننید امتحان کے لئے نقصاندہ ہے؟

    کیا نیند امتحان  کے لئے نقصاندہ ہے ؟

    کیا نیند امتحان  کے لئے نقصاندہ ہے ؟

امتحانات میں اچھے نمبر لینا چاہتے ہیں؟ تو اچھی نیند کو عادت بنالیں۔

مگر دورانیہ ہی نہیں بلکہ تسلسل بھی اچھی نیند کے لیے ضروری ہے۔امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امتحان کے لئے نیند ضروری ہے

واشنگٹن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر رات اچھی نیند کو یقینی بنانے والے طالبعلم زیادہ اچھے نمبر حاصل کرتے ہیں اور ان میں اپنی شخصیت کے بارے میں زیادہ ٹھوس فہم پایا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق آپ ایک رات کے لیے بھی نیند کو قربان نہیں کرسکتے کیونکہ اگلی رات اس کی تلافی نہیں ہوسکے گی۔

اس تحقیق میں واشنگٹن یونیورسٹی کے پہلے سال کے 97 طالبعلموں کی نیند کی عادات کا جائزہ ان کے پہلے سمسٹر کے دوران لیا گیا۔

کیا ننید امتحان کے لئے نقصاندہ ہے؟

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن طالبعلموں کی نیند کا دورانیہ اور تسلسل مستحکم تھا، انہوں نے اوسطا 3.66 جی پی اے مارکس حاصل کیے۔

اس کے مقابلے میں جن طالبعلموں کی نیند کا دورانیہ ہر رات یکساں نہیں تھا انہوں نے اوسطا 3.21 مارکس حاصل کیے۔

اسی طرح نیند کے ایک جیسے معمولات پر عمل کرنے والے طالبعلموں کی جانب سے اپنی شخصیت کے مثبت تاثر کو بھی رپورٹ کیا گیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ تدریسی کارکردگی پر اثرانداز ہونے والے عناصر کی شناخت کے بارے میں بات کی جاتی ہے تو نیند کے مسائل کا ذکر بیماری، طبی مسائل بشمول ڈپریشن وغیرہ سے زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر رات 7 سے 8 گھنٹے کی نیند مثالی ہے مگر ایسا نہیں کیا جاسکتا کہ ایک رات 4 گھنٹے تک سوئیں اور اگلی رات 12 گھنٹے، اس سے نیند کی کمی تلافی ممکن نہیں ہوتی۔

محققین نے مشورہ دیا کہ طالبعلم نیند کا شیڈول طے کریں اور سونے سے ایک گھنٹے قبل ڈیوائسز کا استعمال ترک کردیں۔


کیا ننید امتحان کے لئے نقصاندہ ہے؟ Reviewed by FBISE Info on January 13, 2024 Rating: 5

No comments:

Copyright FBISE Info All Right Reseved
FBISE Info All Right Reseved |

Contact Form

Name

Email *

Message *

Theme images by AndrzejStajer. Powered by Blogger.